ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سمارٹ سٹی کے لئے سمارٹ ٹوائیلیٹ کا انتظام

سمارٹ سٹی کے لئے سمارٹ ٹوائیلیٹ کا انتظام

Tue, 21 Mar 2017 11:15:50    S.O. News Service

منگلورو 20؍ مارچ (ایس او نیوز) ہندوستان کو ماڈرن اور سمارٹ بنانے کی طرف حکومتی سطح پر جو اقدامات کیے جارہے ہیں اس میں ملک کے مختلف شہروں کو سمارٹ سٹی کا درجہ اور انہیں جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا شامل ہے۔

اسی پس منظر میں اب سمارٹ سٹی کے لئے سمارٹ ٹوائیلیٹ فراہم کرنے کا بھی اقدام کیا جارہا ہے۔ خبر ملی ہے کہ بہت جلد منگلورو میں سمارٹ ٹوائیلیٹ یعنی جدید ترین سہولتوں سے آراستہ عوامی استنجا خانے فراہم کیے جائیں گے۔

سمارٹ ٹوائیلیٹ کیا ہے؟!: بالکل ماڈرن زمانے سے ہم آہنگ ہونے والے اسٹین لیس اسٹیل کے بنے یہ ای۔ ٹوائیلیٹe - toiletپوری طرح کمپیوٹرائزڈ ہونگے۔اورگلوبل پوزیشننگ سسٹم( جی پی ایس)سے لیس ہونگے۔ ان ٹوائیلیٹ کے سامنے ایک کوائن باکس ہوگا۔ ٹوائیلیٹ استعمال کرنے کے لئے مقررہ کوائن (سکّہ) اس باکس میں ڈالتے ہی استنجا خانے کا دروازہ اپنے آپ کھل جائے گا۔ آر بی آئی کی طرف سے جاری کیا گیا سکہّ ڈالنا شرط ہے۔ اگر کوئی نقلی سکہّ استعما ل کر ے گا تو سسٹم میں موجود سینسر اسے مسترد کردے گا اوردروازہ نہیں کھلے گا۔جیسے ہی دروازہ کھلے گا اندر کی لائٹ ، فین اور ایکزاسٹ فین آن ہوجائیں گے۔ اور استنجا خانہ استعمال کرنے والا واپس باہر نکلے گا تو خود کار طریقے پر ٹوائیلیٹ کی صفائی ہوجائے گی۔باہر کی طرف ہاتھ منھ دھونے کی سہولت موجود رہے گی۔

پانی بچت اور صفائی :ٹوائیلیٹ کا استعمال ایک فرد جتنی دیر کے لئے کرے گا اتنی مقدار میں فلیش کے ذریعے پانی خود بخود بہہ جائے گا تاکہ فوری صفائی ہوجائے۔ مثلا اگر کوئی تین منٹ کے لئے ٹوائیلیٹ استعمال کرتا ہے تو فلیش سے 1.5لیٹر پانی بہے گا اور تین منٹ سے زیادہ وقت کے لئے کوئی استعمال کرتا ہے تو پھر4.5لیٹر پانی فلیش آؤٹ کے لئے استعمال ہوگا۔ اس طرح پانی کے اصراف پر قابو پایا جائے گا۔ہر 10لوگوں کے ٹوائیلیٹ استعمال کرنے کے بعد ایک بار پورے ٹوائیلیٹ کی صفائی خود بخود ہوجائے گی۔ اس طرح گندگی اور غلاظت کا مسئلہ باقی نہیں رہے گا۔اگر کمپیوٹر کے نظام میں کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے اور ٹوائیلیٹ کا سسٹم کام نہیں کرتا ہے تو پھر فوری طور پر ٹوائیلیٹ کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی کو پیغامalertپہنچے گا اور وہاں سے انجینئرس اور تیکنیکی اسٹاف موقع پر پہنچ کر مسئلہ حل کردیں گے۔

یہ سابق میئر کا سپنا تھا:منگلورو میں عوام کے لئے ای ٹوائیلیٹ فراہم کرنے کا نظریہ منگلورو مہانگر پالیکے کے سابق میئر مہابل مارل کا سپنا تھا۔ اس کا تصور مسٹر مہابل کو ایک رکشہ ڈرائیور نے دیا تھا۔ انہوں نے وی وی ایس، لال باغ ، پمپ ویل، فورم مال جیسے جملہ 8مقامات پر یہ جدید استنجا خانے تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔اب اس پر عمل درآمد کرنے اور اسے تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ منگلورو کی نئی میئر کویتا سنیل نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مہینے کے آخر تک لال باغ میں 2، کدری پارک کے قریب 2اور ہمپن کٹّا کے پاس1ای ٹوائیلیٹ تعمیرکیے جائیں گے۔ایک ای ٹوائیلیٹ کی تعمیر کے لئے خرچ کا تخمینہ 6.25لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔اس ٹوائیلیٹ کی خوبی یہ رہے گی کہ اسے ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جاسکے گا۔


Share: